• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے یتیم بچوں میں قربانی کے 100 بکرے تقسیم

کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو
کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو

صوبہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے قربانی کے لیے یتیم بچوں میں بکرے تقسیم کیے۔

اس حوالے سے گورنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 100 یتیم بچوں کو قربانی کے لیے مفت بکرے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یتیم بچوں اور ان کے خاندان کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹ بھی نحر کیے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کا گوشت ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید