• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے:وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی میں 8 دہشت گرد جہنم واصل کیے، ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے، بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سی ٹی ڈی کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے فائرنگ سے زخمی 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید