کراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا، مقتول ساحل سے موبائل فون چھیننے کے دورانِ مزاحمت پر گولی ماری گئی تھی۔
پولیس کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
مقتول ساحل مسیح کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ضلع کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نوجوان ساحل کے قاتل قانون کے کٹہرے میں چاہئیں، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔