• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے وزیر تعلیم سے پنجابی میں بات کرنے کی فرمائش

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے وزیر تعلیم سے پنجابی میں بات کرنے کی فرمائش کردی۔

وزیراعظم کی تعلیمی کانفرنس میں شریک ممالک کے وزراء تعلیم سے ملاقات ہوئی، اس دوران مالدیپ کے وزیر تعلیم اور وزیر اعظم میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مالدیپ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میری اچھی یادیں ہیں، 10 سال پہلے میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی، تب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے آج وزیر اعظم پاکستان ہیں۔

شہباز شریف نے وزیر تعلیم مالدیپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجابی میں بات کریں، جس کے جواب میں مالدیپ کے وزیر تعلیم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی بھول گیا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید