راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا جو ایک کروڑ یا 45 لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا جبکہ قاتل صابن فیکٹری کے لیے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا۔
پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبالِ جرم کروا کے پیسے برآمد کیے۔
مقتول کی لاش اس لیے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دیا تھا۔