• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔
خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ نے بہت اہم موضوع پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا، پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ 

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کے باعث ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان میں ہر لڑکی کیلئے معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید