چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن سے پرائیوٹ حجاج کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ پرائیویٹ ادارے بھکاری اور منشیات فروشوں کو سعودی عرب نہ بھیجیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے فوری بعد حج انتظامات شروع کر دیے تھے۔
انہوں نے کہا سعودی عرب نے کسی پاکستانی کمپنی پر پابندی نہیں لگائی، اوورسیز پاکستانی بھی پاکستانی گروپوں کے ساتھ حج کر سکتے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیلی نقشہ دہشت گردی کا نقشہ ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ مدینہ پر قربان ہے، اسرائیلی نقشہ مسترد کرتے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی بھکاری حج اور عمرہ پر نہ جائے، بھیک مانگنے والے بڑے بڑے گروپوں کو روکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ ادارہ بھکاریوں کو ویزہ نہیں دیتا، بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف شکایت ثابت ہوگئی تو معافی نہیں دیں گے۔