امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے دوران گھوڑے کی وفاداری اور دوستی نبھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک گھوڑے کی وفاداری دکھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آتشزدگی کے باعث شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف دوڑ رہے ہیں۔
اسی دوران اپنے بچاؤ کے بھاگنے والا گھوڑا اپنے دو ساتھیوں کی تلاش میں واپس پلٹ اور انکی مدد کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب گھوڑا پیچھے کی جانب دوڑتا ہے تو اس دوران اس کے دونوں ساتھی، جن میں ایک گھوڑے کا بچہ بھی شامل ہے، بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں تو پھر تینوں گھوڑے واپس محفوظ مقام کی طرف دوڑنا شروع کردیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس گھوڑے کی وفاداری اور بہادری کو دیکھ کر کافی خوش ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلاتی آگ کے باعث اب بھی کم از کم 13 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
متاثرہ علاقے سے ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں جبکہ مزید ایک لاکھ 66 ہزار افراد کو انخلا کی وارننگ دے دی گئی ہے۔