امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ ایکسچینج پروگرام کے تحت ہزاروں پاکستانی امریکا گئے ہیں۔
کراچی میں یو ایس المنائی کی سالانہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اہم ہیں۔ 2024 میں پاکستان سے 200 لوگوں کو امریکا ایکسچینج پروگرام میں بھیجا گیا۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ میں اور میری بیوی خود ٹیچر رہے ہیں، اس لیے تعلیم کے معاملے کو سمجھ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے میدان میں چیلنجز ہیں، تعلیم کے شعبے میں امریکی حکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے۔
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے معاشی طور پر بھی اہم تعلقات ہیں، ٹریڈ کو آگے لے جانا دونوں ملکوں کےلیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے ملنے کراچی چیمپبر، ایف پی سی سی آئی اور دیگر باڈیز میں جاوں گا۔