• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 711 پوائنٹس کا اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان ہے۔

حصص بازار کا 100 انڈیکس 711 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 958 پر آ گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید