• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"ہوم گراؤن اکنامک پلان" اُڑان پاکستان، کے عمل درآمد کا خاکہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(مہتاب حیدر ) حکومت نے خاموشی سے وزیرِاعظم کے "معاشی تبدیلی کے منصوبے اور عمل درآمد کا خاکہ" جاری کرنے کو ترجیح دی ہے۔ یہ منصوبہ برطانوی ماہر مشیر اسٹیفن ڈیرکون اور دیگر کے اہم مشورے کے بعد پیش کیا گیا، حالانکہ حالیہ دنوں میں "اُڑان پاکستان" پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔وزیرِاعظم نے چند ہفتے قبل "اُڑان پاکستان" پروگرام کا افتتاح کیا تھا، اور اس کی رپورٹ کنسلٹنسی فرم کیئرنی کی مدد سے تیار کی گئی، جس پر ہزاروں ڈالر خرچ ہوئے۔ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "اُڑان پاکستان" ترقیاتی فریم ورک تھا، جب کہ وزیرِاعظم کا معاشی تبدیلی کا منصوبہ مالی استحکام پر مرکوز ایک جامع معاشی خاکہ پیش کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیرِاعظم کا منصوبہ اسٹیفن ڈیرکون کے کام پر مبنی ہے۔ تاہم، منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے وزیرِاعظم کو "اُڑان پاکستان" کی رپورٹ پہلے جاری کرنے پر قائل کیا۔
اہم خبریں سے مزید