• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کیے گئے، جنہیں گرایا گیا، اُمید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف نبرد آزما ہے، ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں اکثریت بچیوں کی ہے، صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر تعلیم کے میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہوں گے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کی بھی منطوری دے دی گئی اور قانون سازی کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17دسمبر کے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید