• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ ایم پی اے فوزیہ حمید کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا بحث کےلیے منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) میں بے ضابطگیوں اور کوٹہ سسٹم پر ملازمتوں سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔

ایم کیو ایم ایم پی اے فوزیہ حمید نے قرارداد پیش کی تھی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر بچے کو مساوی مواقع ملنے چاہئیں، اس قرارداد سے ان بچوں اور خاندانوں کو خوشی ہوگی۔

وزیر قانون ضیاء لنجار نے کہا کہ بہت سی چیزیں عدالت کے حکم پر کی جارہی ہیں، میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید