• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں، شیر علی گورچانی


وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی گورچانی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پنجاب سے زیادہ سونے کے ذخائر ہیں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر معدنیات نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے سونے ذخائر کی 3 ارب میں نیلامی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹک میں 700 ارب روپے مالیت کے قریب سونے کے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر پر جیولوجیکل سروے کی ایک سال تک اسٹڈی کروائی گئی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ نیلامی 100 فیصد شفاف ہونی چاہیے۔

شیر علی گورچانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے عوام پر ظلم کیا اور کسی بھی اسٹڈی کے بغیر سونے کے ذخائر اونے پونے داموں فروخت کردیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں سونے کے ذخائر پنجاب سے زیادہ ہیں، وزیراعظم کے پی میں سونا ذخائر کی 3 ارب روپے میں آکشن کی تحقیقات کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید