• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کا بجٹ 23 جون کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کے پی کا بجٹ 23 جون کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، کے پی اسمبلی نے جو کیا وہ بظاہر لگتا ہے عجلت میں کیا گیا۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ممکن تھا کہ وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی کا نفاذ کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے کیسز میں ضمانت منسوخ ہونے پر افسوس ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اسی نظام سے بہرحال ٹکراتے رہیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل قانون، انتظامیہ کا رویہ اور عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے، جن کیسز میں وکیل ہوں ان میں بھی مجھے پیش نہیں ہونے دیا جاتا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آج امکان تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، 30 جون تک ہمارے پاس وقت تھا، تب تک بانی کی ہدایات بھی آ جاتیں۔

قومی خبریں سے مزید