• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی چیئرمین کو صوبائی بجٹ پر بریفنگ دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔

بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کو بجٹ سے متعلق قانونی اور آئینی پیچیدگیوں کے ساتھ راہ میں حائل اپوزیشن کی چالوں سے بھی آگاہ کیا۔

مشیر اطلاعات نے عمران خان کو گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک اور بجٹ کی منظوری نہ دینے کی صورت میں اپوزیشن کے لائحہ سے متعلق بھی بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پر آئینی ماہرین کی رائے لی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی منظوری پر مشاورت ہوئی۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ بجٹ مشروط طور پر پاس کیا گیا، آئینی مدت میں بجٹ پاس کرنا ضروری تھا، بعد میں بجٹ میں رد و بدل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کے بجٹ پاس ہونے پر رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر خزانہ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی بجٹ پر ہدایات دے سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید