• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشل اوباما ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گی۔

بارک اور مشل اوباما کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر بارک اوباما اگلے ہفتے ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوباما آفس نے سابق خاتونِ اول کی جانب سے حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ روایت کے خلاف ہے، صدر کی حلف برداری تقریب میں سابق صدور اور ان کی بیویاں شرکت کرتی ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لورا بش تقریب میں شرکت کررہے ہیں، اسی طرح سابق صدر بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ مشل اوباما گزشتہ ہفتے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں۔

مشل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کھل کر بات کرتی ہیں، انہوں نے ٹرمپ پر بیان بازی کے ذریعے اپنے خاندان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید