• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی دورے، شریک حیات یا گرل فرینڈز کو 2 ہفتے سے زیادہ ساتھ رکھنے پر پابندی

اسلام آباد (فاروق اقدس)ڈیڑھ ماہ پر محیط ٹور کے لیے کھلاڑیوں کو شریک حیات اور گرل فرینڈز دو ہفتے سے زیادہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام کھلاڑیوں کو ٹیم کی بس میں ہی ایک ساتھ سفر کرنا پڑے گا، کسی کو علیحدہ گاڑی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر کے ذاتی منیجر کے خلاف سخت کارروائی، ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں قیام نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی اسٹیڈیم کے وی آئی پی بکس میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی مجموعی خراب کارکردگی اور حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن پرفارمنس پر کارروائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے ہیں۔ بھارٹی میڈیا کے مطابق یہ فیصلے ممبئی میں منعقدہ بی سی سی آئی ریویو میٹنگ میں کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران جسپریت بمراہ اور وراٹ کوہلی کے ساتھ اُن کی فیملی بھی موجود تھی۔ یہ دونوں کھلاڑی ٹیم سے الگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سفر کرتے رہے۔ بی سی سی آئی کے نئے قوانین کے مطابق اگر ٹور 45 دن طویل ہوا تو اس دوران فیملیز کھلاڑیوں کے ساتھ صرف 14 روز تک قیام کر سکیں گی۔ اسی طرح اگر ٹور کا دورانیہ کم ہوا تو پھر سات دن تک فیملیز کرکٹرز کے ساتھ رہ سکیں گی۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ اُن کی شریک حیات قیام نہیں کر سکیں گی۔
اہم خبریں سے مزید