لاہور (اے پی پی) ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی (سندھ ) کی یاترا کے لئے پاکستان آئے 84ہندو یاتری بھارت واپس روانہ ہو گئے۔ واہگہ بارڈر پر الوداع کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کو الوداع کیا۔