پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان نہیں عمران خان کیساتھ دھوکہ ہورہا ہے، علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال ہورہے ہیں جو ٹی وی پر بیٹھ کر بھڑکیں مار تے ہیں اور بند کمروں میں اسٹیبلشمنٹ سے باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخخیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں ماررہے ہیں۔