کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی باشندے پر پولیس اہلکار کے تشدد کے معاملے پر آئی جی سندھ نے انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ڈیفنس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ایک پولیس اہلکار کی چینی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں افسر انسپکٹر محمد علی میمن کو چینی شخص کو لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔چینی شخص افسر کو گھر سے باہر جانے کا کہہ رہا ہے جس پر اس نے تشدد کیا۔