• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض سے غفلت پر میپکو کے 6لائن سپریٹنڈنٹس وفیڈر انچارجز کو وارننگ لیٹر ز جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن میپکو ماڈل ٹاؤن ڈویژن عبدالرؤف سنگھیڑا نے مختلف سب ڈویژنز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت نہ کرنے اور میٹرز کی سٹرپس بند نہ ہونے پر 6لائن سپریٹنڈنٹس وفیڈرز انچارجز کو وارننگ لیٹر ز جاری کردئیے ، وارننگ لیٹرز میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹرانسفارمرز کے بشز کو محفوظ نہ بنانے اور میٹرز پر پوسٹل آرڈرز لگاکر بجلی چوری پر قابو نہ پانے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کی جائے گی،ایکسیئن ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی جانب سے خانقاہ شریف سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ محمد جمیل سعیدی، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد اعجاز، ستلج سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ محمد طاہراور ملک محمد ریاض، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ رضوان ریاض، ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ محمد عارف، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ نعیم اکرم اور مجیب الرحمن کو وارننگ دی گئی۔
ملتان سے مزید