پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 513 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کےدوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 90 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔