ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے سات سو روپے کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 641 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 743 ڈالر فی اونس ہے۔