• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکا خیز مواد و غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز: عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنیکا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

کراچی:عدالت نے عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ  کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید