کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی جے شاہ کے چیئرمین بنتے ہی آئی سی سی میں بڑی وکٹ گر گئی۔منگل کو آئی سی سی کے دوسرے بڑے افسر جیف ایلا ڈائز نے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا یہ عہدہ ایسے وقت میں خالی ہوا ہے جب آئی سی سی چیمپنز ٹرافی شروع ہونے میں تین ہفتے باقی ہیں۔وہ2012میں کرکٹ آسٹریلیا میں آپریشن منیجر کا عہدہ چھوڑ کر جنرل منیجر کرکٹ بنے تھے،نومبر2021 میں وہ سی ای او بنے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیف ایلا ڈائز پر امریکا کے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں بد انتظامی کا الزام ہے۔جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے جیف کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جیف نے کہا کہ آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے قابل فخر تھا۔