• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف منگل کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں صحافیوں ، سول سوسائٹی ، مزدور یونین اور اخبار فروش یونین کے رہنماؤں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر سلیم شاہد نے کہا کہ حکومت پیکا ترمیمی بل کے زریعے آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور عوام کی حقائق تک رسائی کے بنیادی حق کو سلب کرنے کی کوشش کررہی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے ذریعے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ملک بھر میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شدید تنقید کا نشانہ بنارہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل کا مسودہ صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر ہی ایوان میں پیش کیا گیا جو صحافیوں کے ساتھ عوام کے ساتھ بھی امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے صدر کوئٹہ پریس کلب ، عبدالخالق رند ، سنئیر صحافی رشید بلوچ ، مزدور رہنما عابد بٹ نے بھی خطاب کیا اور پیکا ترمیمی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کیا اور کہا کہ میڈیا سے متعلق قوانین ملک میں پہلے سے موجود ہیں اس لیے عجلت میں قانون سازی کے بجائے ان ہی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید