کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر عبدالسلام زہری ،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کی صدر حاجی محمد شفا منگل نے بیان میں کہاہے کہ ملازمین گرینڈ الائنس بلوچستان کا قیام موجودہ ملکی حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عبدالسلام زہری پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے ذمہ داران نے بیان میں کہا کہ گرینڈ الائنس بلوچستان میں بلوچستان کی کوئی ایسی ٹریڈ یونین کوئی ایسی تنظیم کوئی ایسی ایسوسی ایشن نہیں ہے جو گرینڈ الائنس بلوچستان میں شامل نہ ہو جو خوش آئند بات ہے۔ گرینڈ الائنس بلوچستان کے دوسری میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے پیرامیڈیکل کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری ،حاجی شفا مینگل، محمد گل دہوار، صاحب جان کاکڑ، محمد طاہر ہوتک و دیگر دوستوں نے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ گرینڈ الائنس بلوچستان میں شامل تمام تنظیموں کے ساتھ ملازمین کے حقوق کے لیے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےانہوں نےپیرا میڈیکل اسٹاف بلوچستان کے تمام ممبران کو پیغام دیا کہ ملازمین پر مختلف طریقے سے وار کیے جا رہے ہیں جس کے لیے 24 گھنٹے پیرامیڈیکل میڈیکل اسٹاف ملازمین تیار رہے کہ اس کے لیے عملی جدوجہد پر جلد میدان میں اترنا ہوگا۔