کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پی بی 44 کے جعلی ایم پی اے 80 کروڑ ترقیاتی بجٹ کے نام پرکرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں حلقے میں لوگ پانی بجلی اورسوئی گیس کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ موصوف کوغیرملکی دوروں میںشاہ خرچیوں سے فرصت نہیں ترجمان نے کہاکہ جعلی نمائندہ کے پی ایس کم ٹھیکیدار چند علاقائی اجرتی مفاد پرست ٹولے کے ہمراہ ریکارڈ کرپشن میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیںتاہم نیشنل پارٹی سریاب کے عوام کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی مسلط ٹولے کی ہربدعنوانی کو بے نقاب کرے گی کیونکہ عوام نے حقیقی مینڈیٹ نیشنل پارٹی کو دیا ہے۔