• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لالا سلطان قریش ،شاہ زمان بنگلزئی ،حیات اللہ درانی،رشید درانی،حاجی اسلم بلوچ،طارق زمان بنگلزئی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں صوبائی دارالحکومت خاص کر حلقہ 19 تا 24 میں صفائی کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہجب سے میٹرو پولیٹن حکام نے صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے کام کو ٹھیکہ پر دیا ہے تب سے پورے کوئٹہ میں عدم صفائی کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ہر وارڈ میں دو چار افراد کہیں کہیں تھوڑا جھاڑو لگا کر غائب ہو جاتے ہیں اس طرح پورا نظام درہم برہم ہےٹھیکہ دینے سے پہلے 260 کا عملا کام کرتا تھا اب 40 سے 45 افراد ہیںاجلاس میں کہا گیاکہ صفائی کے کام کو ٹھیکہ پر دینے سے پیدا ہونیوالے مسائل بڑھ گئے ہیں انہوں نے ھکومت ساے مطالبہ کیا کہ صفائی کا نظامبہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید