• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں،اکیڈمک اسٹاف جامعہ بلوچستان

کوئٹہ( پ ر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری زہرا ملغانی، رحمت اللہ اچکزئی، پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ ،ارباب رضا کاسی، فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر گل محمد اور مسعود مندوخیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنوری بھی گزرنے کو ہے جبکہ یہاں تاحال دسمبر کی تنخواہیں اور پنشنز ادا نہیں کی گئیں ۔افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پریشان کن صورتحال کا احساس نہ تو ایچ ای سی کو ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کو ۔صوبائی حکومت نہ تو اپنی آئنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صوبائی ایچ ای سی قائم کر رہی ہے اور نہ ہی سالانہ بجٹ میں صوبے کی جامعات کیلئے 15 ارب روپے مختص کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس گمبھیر صورتحال کی وجہ سے اساتذہ ، آفیسرز اور ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہوتی جا رہی ہیں۔عرصہ دراز سے احتجاج و اخباری بیانات کے ذریعے حکمرانوں کو آگاہ کرنے کے باوجود ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید