لاہور(پ ر)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے سال 2024 کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں یکم جولائی 2024 سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل) کا ایف ایف سی میں انضمام ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ مجموعی منافع 85.5 ارب روپے ہوا کمپنی نے شیئرہولڈرز کو فی شیئر کے حساب سے 21 روپےکے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے ۔