لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل واہگہ کادورہ کیا ،انہوں نے جلو موڑ اور بھینی روڈ پر صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ واسا حکام نالہ کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کروائیں اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی ستھرائی میں مزید بہتری لائیں، ڈی سی لاہور نے تنبیہ کی کہ صفائی ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔