لاہور (نیوزرپورٹر)محنت کشوں نے آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام نسبت روڈ پرریلی نکالی ،مظاہرے میں خورشید احمد،اکبر علی خان، اْسامہ طارق،حاجی محمد یونس، سید صلاح الدین ایوبی، جاویداقبال خان،شفقت جاوید، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان،رضوان منیر، ثاقب زیب ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنشنوں اور گریجویٹی میں کمی کے فیصلہ کو فوری واپس لے اور قومی اداروں کی نجکاری نہ کرے۔