• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں: جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور علی شاہ— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
جسٹس منصور علی شاہ— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنیٰ رکھتے ہیں، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلف مقدس وعدہ ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے، آپ پر دباؤ آئیں گے، لالچ دیا جائے گا لیکن حلف نہیں چھوڑنا۔

قومی خبریں سے مزید