لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ رانا سکندر حیات نے دورہ لندن کے دوران پنجاب کی تعلیمی ترقی کیلئے مختلف اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پنجاب کے طلباء کیلئے گلوبل سٹینڈرڈ کی تعلیم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ وزیر تعلیم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء مابین پنجاب میں تعلیم کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔