لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ستھرا پنجاب کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے یوسی 148 میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے افتتاح کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ عوام تک صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔