• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے فضائی حادثے کا ذمہ دار بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر عملے اور کنٹرول ٹاور کے اقدامات پر سوال اٹھا دیے اور کہا کہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے روٹ پر تھا، ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب آیا، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر سے طیارہ دیکھنے کا پوچھنے کے بجائے ہنگامی اقدامات کا کیوں نہیں کہا؟ پنٹاگون نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیر دفاع Pete ہیگ ستھ کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جس دوران غلطیاں ہوئیں۔ 

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے ایلون مسک کے ساتھ اختلافات کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہی استعفیِٰ دے دیا تھا اور حادثے کے وقت FAA میں سربراہ اور نائب سربراہ سمیت 8 اہم سامیاں خالی تھیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،  امریکی حکام نے اموات کی تصدیق کی ہے۔

طیارے میں 64 افراد، ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے، دریا سے بیشتر لاشیں نکال لی گئیں، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا، حادثہ ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید