• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 30 لاکھ کے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر ذوالفقار حیدر اور کانسٹیبل عبدالوحید کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے جبکہ کانسٹیبل شہریار کو میجر سرجری اور کانسٹیبل وسیم احمد کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ اسی طرح انسپکٹر غلام رسول اور ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل محمد فیروز کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
لاہور سے مزید