• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد چلے بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا چل بسے۔ سدھارتھ اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے تاکہ والد کی آخری رسومات میں شریک ہوسکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رسومات مکمل ہوچکی ہیں، تاہم سدھارتھ اور کیارا کچھ دن دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ رہیں گے۔

والد کے انتقال نے سدھارتھ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے، کیونکہ وہ اپنے والد کے ساتھ نہایت قریبی تعلق رکھتے تھے۔ اداکار کئی مواقع پر اپنے والد کو اپنا "پسندیدہ ہیرو" اور زندگی میں مستقل تحریک کا ذریعہ قرار دے چکے ہیں۔

اس ذاتی نقصان پر انہوں نے عوامی سطح پر زیادہ بات نہیں کی اور نجی طور پر سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنیل ملہوترا سابقہ مرچنٹ نیوی کپتان تھے اور سدھارتھ کی پرورش اور کیریئر میں ان کا کردار نہایت اہم رہا۔ اداکار نے ہمیشہ اپنے والدین کو اس بات کا کریڈٹ دیا ہے کہ انہوں نے شہرت کے باوجود انہیں عاجزی کے ساتھ رہنے کی تربیت دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید