• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، عمر ایوب

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے قلات میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی اور 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید