وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر مکمل جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مظلوم کشمیری بہن، بھائیوں کوخراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر عالمی برادری تک پیغام پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مقدمے کو نواز شریف نے عالمی پلیٹ فارم پر اٹھایا تھا اور کل وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کریں گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم کو سوچنا ہو گا کہ دہشت گردی کے جن کو کس نے واپس بوتل سے نکالا؟
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ خط لکھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، منت ترلے کیے جا رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ سب سے بہتر نوازشریف نے لڑا ہے۔