• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آئی جی سندھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔ 

میرپور ماتھیلو، گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں مغویوں کو ہنی ٹریپ کر کے یرغمال بنایا جاتا تھا جو اب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا گھوٹکی ضلع کے بڑے ڈاکو مارے گئے ہیں۔ پچھلے سال ریجن میں 35 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال تھے اب 13 ہیں۔ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کروالیں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ پولیس چوکیاں حکمت عملی کے تحت کم کی ہیں ساری چوکیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید