• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر: اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، سردار تنویر الیاس - فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، سردار تنویر الیاس - فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریں۔

یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے 24 کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

قومی خبریں سے مزید