• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ہیں، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑے گا: مشاہد حسین سید

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید — فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید — فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ہیں، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑے گا۔

مشاہد حسین سید نے تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور انشاء اللّٰہ پہلے سے زیادہ مضبوط بنے گا، اہل غزہ کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے،17 ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا حل یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید