لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
خواتین کی جانب سے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار سادہ لباس میں ایک گھر میں داخل ہوا، اس کے ساتھ 5 دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان ابوبکر، سہیل اور ثقلین کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس اہلکار ارسلان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔