کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق دوبارہ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے جو کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں ہوگا۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق جرگہ میں فریقین کی 15، 15 رکنی کمیٹیوں کے اراکین شرکت کریں گے۔ جرگہ میں امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جرگہ میں اسلحہ حوالگی، بنکرز کو گرانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ میں ایک فریق ٹل پاڑا چنار روڈ کھولنے سے متعلق تجاویز دے گا۔
ذرائع کے مطابق تجاویز میں فریقین کے مسافروں کو مشترکہ طور پر بسوں میں سفر کروانا شامل ہے۔ ٹل پارا چنار روڈ پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ممبر ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن سے متعلق بات چیت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پاڑا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔