بھارت میں ہاتھی نے کرین ڈرائیور کو اپنی طاقت دکھا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں مقامی افراد کو ہاتھی کو تنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی افراد نے بے زبان جانور کو تنگ کیا اور اسے دوڑنے پر بھی مجبور کیا۔
اسی دوران ایک کرین ڈرائیور نے بھی ہاتھی کو تنگ کیا جسے ہاتھی نے اپنی طاقت سے جواب بھی دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کے دوران ہاتھی کے ماتھے اور سونڈ پر چوٹیں آئیں جبکہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہاتھی کو تنگ کرنے والے مقامی افراد پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں ملوث ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ سرکاری کرین کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔