بھارت میں ہندو انتہا پسند نے 3 مسلم افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدوان میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 24 سالہ موٹر سائیکل سوار شخص نے 3 راہ گیروں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ رمضان سے قبل زکوٰۃ جمع کرنے کے لیے مسلم محلے کا راستہ معلوم کر رہے تھے۔
نوجوان شخص نے 60 سالہ عبدالسلام، 35 سالہ محمد عارف اور 55 سالہ جاوید خان کا تعاقب کیا اور موقع پاکر انہیں بار بار تھپڑ مارے اور گالیاں دیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد اس پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھارتیہ قوانین کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔