بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھائی کی مہندی میں گانے ’مجھ سے شادی کروگی‘ پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا 7 فروری کو اداکارہ نیلام اپادھیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جس میں شرکت کیلئے پریانکا بھی اپنے شوہر کے ہمراہ بھارت تشریف لائی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مہندی کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جس میں ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا بھی ان کے ساتھ نظر آئیں۔ ماں اور بیٹی دونوں نے تقریب میں ایک جیسے رنگوں کے خوبصورت لباس زیب تن کیے، تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے بھائی سدھارتھ کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ مالتی کو پیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔